لاہور،11 فروری(اے پی پی): نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پرزائرین کی سہولت کیلئے نیا راستہ بنا نے کی ہداہت کی ہے۔
ویراعلی محسن نقوی کے رات گئے مختلف منصوبوں کے دورے جاری ہیں، انہوں نے ایمپرس روڈ سے سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی محسن نقوی نے نئی سڑک کی تعمیر کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ ،راستےمیں حائل عمارتوں کےسٹرکچرکوہٹانےکےکام کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےباقی ماندہ سٹرکچر کو جلدازجلد ہٹانےکی ہدایت کی ۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سٹرکچر ہٹانےکیساتھ سڑک کی تعمیرکےکام کوتیزی سےآگےبڑھایاجائے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی آسانی کیلئےگاڑیوں کی پارکنگ کیلئےزیادہ گنجائش رکھی جارہی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبےپرہونیوالی پیشرفت بارےبریفنگ بھی دی۔