نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کی ملاکنڈ میں انسپکٹر وکیل خان شہید کی رہائش گاہ پرآمد، اہل خانہ سے تعزیت

16

پشاور، 19فروری(اے پی پی): نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل آج ملاکنڈ میں انسپکٹر وکیل خان شہید کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے وکیل خان کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ ہاوس میں تعینات پولیس انسپکٹر وکیل خان کو گزشتہ روز درگئی ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دیگر 3 افراد سمیت قتل کردیا تھا۔

نگران وزیر نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔