کوئٹہ ،27فروری(اے پی پی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں نئے تعمیر ہونے والے کیبنٹ ہال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی اور متعلقہ حکام نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کو نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ اور کیبنٹ ہال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
نگراںوزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ صوبے کا اہم انتظامی دفتر ہے جس میں نئی تعمیرات کا اضافہ انتظامی امور کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نیو کیبنٹ ہال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔