اسلام آباد،28 فروری ( اے پی پی ): نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ہال کا دورہ کیا اور قومی اسمبلی کے ہونے والے افتتاحی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا-اس موقع پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام نے افتتاحی اجلاس سے متعلق انتظامات کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی-
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی سہولت کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںاور اراکین اسمبلی کو ہال تک رسائی کے لئے خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے-وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں قائم فیسلی ٹیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود عملہ سے بھی ملاقات کی-اس موقع پر وفاقی وزیر کو فیسلی ٹیشن سینٹر کے امور اور نومنتخب اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی-