اسلام آباد ، 19فروری (اے پی پی: (وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نےپیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائے گی۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔