اسلام آباد،1فروری (اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، گیمز میں ملک بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز پانچ فروری تک اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گی۔
گیمز میں والی بال ،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،فٹ سال ،چیس، باسکٹ بال، جمناسٹک اور دیگر اتھلیٹکس کے مقابلے جاری ہیں۔گیمز میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں قازقستان ،رومانیہ، نیپال کے سفارت کاروں کے نمائندوں سمیت وزیر گلگت بلتستان غلام محمد اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے شرکت کی۔