پشاور، 14فروری(اے پی پی): نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے آج ڈی آئی خان کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔نگران وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعلی سید ارشد حسین شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالٰی مرحوم کی معفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔