لاہور،6فروری ( اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا 3گھنٹے طویل دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا ۔وزیراعلی محسن نقوی نے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلورپر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،سروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا بھی معائنہ کیا، معیاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے لئے فوری طور پر تیزرفتاری سے کام کیا جائے ،سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔کسی بھی ہسپتال کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب اہمیت کی حامل ہیں ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں پروفیشنل عملہ تعینات کیا جائے۔
صوبائی وزراء، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات،سی سی پی اولاہور،کمشنر،ڈپٹی کمشنر ڈی جی پی ایچ اے،وائس چانسلر سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











