اسلام آباد ،12 فروری (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی عرب کے سفیر نے پیر کو یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔