پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

0

اسلام آباد،15 فروری(اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔دفاعی  چیمپئین لاہور قلندرز کے لئے ساوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے رسی وین ڈر ڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے  بھی لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔

دیگر فرنچائز کے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرکے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے۔آل راؤنڈر افتخار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی، آفتاب ابراہیم اور عباس آفریدی اور محمد نواز اپنی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ 17 فروری کو دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائیگا جس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آج دوپہر میں  ٹریننگ سیشن  ایل سی سی اے گراونڈ  میں کرے گی، دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بھی آج پریکٹس میچ  کھیلیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے نویں سیزن کا نغمہ ‘کھل کہ کھیل’ بھی جاری کردیا گیا ہے جو کہ علی ظفر اور عائمہ بیگ کی جانب سے گایا گیا ہے۔