پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر کام کریں؛ اعجاز الحق

19

اسلام آباد،29فروری (اے پی پی):نو منتخب رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسی صورت میں ممکن ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر کام کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کو ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معاشی چیلنجز بھی ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا ان مسائل کا مقابلہ نہیں کر سکتی لہذا ہمیں مل بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔