اسلام آباد، 04 فروری (اے پی پی ): آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما زاہد صفی نے کہاہے کہ مملکت خداداد پاکستان ،کشمیریوں کو پیغام دے رہا ہے کہ وہ حق خود ارادیت اور انصاف پر مبنی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کا موقف حق پر مبنی ہے۔
“اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بطور کشمیری پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارا وکیل ہے اور حق پر مبنی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔











