پاکپتن،27 فروری(اے پی پی ): گورنمنٹ کالج برائے خواتین پاکپتن میں ایک روزہ فن فیئر کا اہتمام کیا گیا۔طالبات کے لئیے جھولے اور کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف قسم کے سٹال لگائے گئیے۔طالبات نے خوبصورت ملبوسات زیب تن کئیے اور فن فیئر میں لگے جھولوں سے خوب لطف اٹھایا۔
گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ فن فیئر میں طالبات اور ان کی ماوں نے بھی شرکت کی اور فن فیئر جیسی صحت مند سرگرمی کو خوب سراہا۔