پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز جمعہ کو نکالیں جائیں گے

0

اسلام آباد، 01 فروری (اے پی پی):پاک بھارت ڈیوس کپ  ٹائی تین اور چار فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے جس کے لیے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز جمعہ  کو نکالے جائیں گے۔

پاک بھارت ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے انڈین ٹینس ٹیم کے پانچ کھلاڑی اور پانچ عہدیدران پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم ڈیوس کپ ٹائی میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے میچز شیڈول دینے کے لیے ڈرازجمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوں گے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے کھلاڑی میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔