پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔158 لاہور 14 سے محمد شہباز شریف 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیاب

15

 

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی ۔158  لاہور 14  سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف 38  ہزار 642  ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار یوسف علی 23 ہزار 847   ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 48.11 فیصد رہا۔