اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔21 چکوال 2سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تنویر اسلم ملک 83 ہزار 55 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار طارق محمود افضل 75 ہزار 142 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 58.75 فیصد رہا۔











