اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 لاہور 15 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نوازشریف 23 ہزار 598 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21 ہزار 491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 36.55فیصد رہا۔











