پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری،سینکڑوں لیٹر دودھ تلف

23

رحیم یارخان، 27 فروری(اے پی پی): ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سینکڑوں لیٹر دودھ تلف کر کے گاڑی مالکان کو جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

 پی ایف اے کے محمد عاصم جاوید  کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ہسپتال روڈ،خان پور روڈ پر 13 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ، 2گاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے کے باعث860 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا  جبکہ گاڑی مالکان کو 13 ہزارروپے کے جرمانے عائد  کر دئیے گئے۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی تھی،ملاوٹ مافیا کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔محمد عاصم جاوید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔