اسلام آباد،29 فروری(اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد میں اور جمہوریت کی بہتری کے لئے مل کر کام کیا جائے۔