اسلام آباد،21 فروری (اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ سیزن نائن ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ملتان سٹیڈیم پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموںکے مابین میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کی عمدہ کھیل سے متعلق تعریف کی ۔
اس دوران انہوں نے ملتان میں بھی کرکٹ کے حوالے سے تماشائیوں کاجوش و خروش دیکھ کرخوشی کا اظہارکیا ۔صوبائی وزراءعامر میر، بلال افضل، مشیر وہاب ریاض کے علاوہ انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر ملتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔