پی ایس ایل9 ،راولپنڈی میں میچز کیلئے تیاریاں عروج پر ،لاہور قلندرز کی ٹیم کا بھرپور پریکٹس سیشن

24

اسلام آباد،29 فروری (اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے راولپنڈی میں میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں ،لاہور قلندرز کی ٹیم کا آج بھرپور پریکٹس سیشن ہوا۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ کی ،لاہور قلندرز کے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔لاہور قلندرز2 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ کھیلے گی۔