پی بی 34 نوشکی سے جمیعت علمائےاسلام پاکستان کے  امیدوار  میرغلام دستگیر بادینی کامیاب

17

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کے حلقہ  پی بی 34 نوشکی سے   جمیعت علمائےاسلام پاکستان کے  امیدوار میرغلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق    جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے  امیدوار  میر غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امید وار محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لے کر  دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب     41.79 فیصد رہی۔