چنیوٹ؛یوم یکجہتی کشمیر پردی کریسنٹ سکول میں تقریب ، بھارتی مظالم کی مذمّت

26

 چنیوٹ، 05فروری (اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کے سکولز اور کالجز میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں دی کریسنٹ سکول بوائز اور طالبات (باہومان) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ سٹاف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر طلباء اور طالبات کی طرف سے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل لیفنٹنٹ کرنل (ر) سعید انور نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے ناجائز طور پر کشمیر پر اپنا  قبضہ کر رکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا گیا اور نہ ہی رائے شماری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔بھارت نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رکھی ہے۔حریت پسند مسلمانوں کا قتل عام،کشمیری خواتین کی آبرویزی،عقوبت خانوں میں تشدد اور گرفتاریوں کے زور پر مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور آگ اور خون کا کھیل شدت سے جاری ہے۔

اس موقع پر سینئر ٹیچر راضیہ سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو کشمیر کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے،سوشل میڈیا کے دور میں غلط معلومات سے انکو دور رکھیں اور والدین اور استاتدہ ہی بچوں کو اصل صورت حال سے آگا ہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا ء و طالبات میں ان دنوں کو مناے کا مقصد ان کو اغراض و مقاصد سے آگاہ کر نا ہو تا ہے۔