اسلام آباد،20 فروری (اے پی پی ): چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قدافی اسٹیڈیم لاہور کا دور کیا ،انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا میچ دیکھا اور بچوں سے گھل مل گئے ، بچوں نے ان سے آٹو گراف لئے علاوہ ازیں تصاویر بھی بنوائیں، انہوں نے بچوں سے پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ بات چیت بھی کی ۔
اس دوران انہوں نے بچوں کی کرکٹ سے متعلق معلومات کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور آئندہ قومی و بین الاقوامی کرکٹ میں نئی نسل کا اہم کردار ہوگا۔