سکھر،23فروری(اے پی پی) ڈپٹی ہائی کمشنربنگلہ دیش محبوب العالم نے سکھر پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کیرم بورڈ بھی کھیلا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریس کلب آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ،اتنا منظم پریس کلب کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کی میڈیا ورکرز بہت اچھے انداز میں کام کر رہے ہیں۔