ڈیرہ بگٹی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،79،967 بچوں کو پولیو  اور وٹامن  کے قطرے پلائے جائیں گے

27

ڈیرہ بگٹی ، 26 فروری (اے پی پی):ڈیرہ بگٹی میں 5 روزہ پولیو مہم کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے کمسن بچوں  کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ضلع کے 18 یونین کونسل میں 5 سال تک کے 79،967  بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران 12 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن A کے 2 لاکھ یونٹ جبکہ  6 ماہ سے 12 ماہ کے بچوں کو وٹامن A کے 50 لاکھ یونٹ دیئے جائیں گے،پولیو مہم کے لئے 225 موبائل ٹیمیں 16 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 24 فکس سائٹ تشکیل دی گئی ہیں۔