کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام معروف صحافی امام بخش المعروف زلف پیرزادو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

18

 

کراچی ،27 فروری( اے پی پی): کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام معروف صحافی امام بخش المعروف زلف پیرزادو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ریفرنس ابتدائی خطاب میں سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 سینئر صحافی بیورو چیف اے پی پی نے زلف پیرزادو کے ساتھ اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ذہین انسان تھے منکسر المزاج تھے اور پروفیشنل تھے انہوں نے ہمیشہ مزاحمتی صحافت کا بھرم قائم رکھا، سینئر صحافی الطاف پیر زادو نے زبردست انداز میں مرحوم میں کو خراج تحسین پیش کیا ان کی جدوجہد کو یاد کیا ۔

تعزیتی ریفرنس سے پریس کلب کے صدر محمد سعید سربازی، نائب صدر عبدالرشید میمن ، ڈاکٹر توصیف احمد ،مہیش کمار ، مظہر عباس ، ارشاد کھوکھر ،بیرسٹر ضمیر گھمرو ، عبدالجبار خٹک ، امتیاز فاران اور مرحوم کی بیٹی سمیت کئی جید صحافیوں نے خراج عقیدت پیش کیا ۔