گلگت بلتستان میں برفباری، بند سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا

22

گلگت ،26 فروری(اے پی پی):  گلگت بلتستان میں برفباری کے مختلف اضلاع میں حالیہ برفباری کے بعد گلگت بلتستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بند سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

 محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اب تک 80 فیصد سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، باقی 20 فیصد سڑکوں کو سوموار کی شام تک مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔