گلیات ،سیاحتی مقامات پر شدید برفباری ،مختلف مقامات پر ریسکیو 1122 کا عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک

13

 

 گلیات،19 فروری (اے پی پی ): سیاحتی مقامات نتھیا گلی،ڈونگا گلی،ٹھنڈیانی ایوبیہ میں شدیدبرفباری سے رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں،کنڈلہ کے مقام پر پھنسی سیاحوں کی گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا،ایبٹ آباد مری روڈ متعدد مقامات سے بند ہوگئی،مری روڈ پر توحید آباد کے مقام پر برفانی تودے نے مری اور گلیات کا رابطہ منقطع کر دیا۔

 ریسکیو 1122کے مطابق مری روڈ کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اورکنڈلہ کے مقام پر پھنسی سیاحوں کی گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایات پر ریسکیو 1122کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سمیت سیاحوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھی کام میں مصروف ہے