گوجرانوالہ،26 فروری(اے پی پی): رواں سال کی دوسری پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر کیا،انسداد پولیو مہم 26فروری سے شروع ہو کر یکم مارچ تک جاری رہے گی ۔
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 26فروری سے شروع ہو کر یکم مارچ تک جاری رہے گی قومی انسداد مہم کے دوران ڈوثرن بھر میں 31لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے جائیں گے جبکہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں 10 لاکھ 3 ہزار 128, گجرات میں 3لاکھ 83ہزار 63،حافظ آباد میں 2لاکھ 38ہزاڑ 551،منڈی ہہاوالدین میں 3لاکھ 24ہزار 624،نارووال میں 3لاکھ 86ہزار 252اور سیالکوٹ میں 7لاکھ 95ہزار 877بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے مجموعی طور پر ڈوثرن بھر میں 12ہزار 936ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اسی طرح ضلع میں 8902 افسران و ملازمین پر مشتمل 4059 ٹیمیں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ مہم کے لیے 3825 موبائل ٹیمیں، 161 فکسڈ اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیو ٹیمیں مراکز انہوں نے مزید کہا کہ صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق بچوں کی فنگر مارکنگ اور اور ڈور مارکنگ کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، علاوہ ازیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں ، خانہ بدوشوں کی جھگیوں اور ہائی رسک یونین کونسلوں میں بھی خصوصی توجہ دی جائے اور کہا کہ مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں اور زیرو ڈوذ بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ پولیو کے خاتمے کو جلد یقینی بنایا جاسکے اور پولیو مرض کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لازم ہے،ضلعی انتظامیہ نے تمام شہری و دیہی علاقوں میں 5 سال سے کم عمر ہر بچے تک پہنچنے کیلئے مائیکرو پلان کی جیو میپنگ کرلی ہے،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے،انہوں نےکہا کہ گزشتہ مہم کے دوران سامنے آنے والی خرابیوں کا جائزہ لینے کے بعد دور کر دیاگیا ہے، محکمے اور شہری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بنائیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور کہا کہ پولیس پولیو مہم کے دوران تمام ٹیموں بلخصوص ٹرانزٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی کور مہیا کرے گی تاکہ ورکرز اپنے فرائض بلا خوف و خطر ادا کرسکیں۔
کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر آمنہ نےکہا کہ علمائے کرام اور اساتذہ پولیو کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع سے لیے گئے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، بچاؤ کے لیے حفاظتی قطرے لازمی پلائیں۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیذ منصور،ایم ایس گورنمنٹ میٹرنٹی ہوم ہسپتال ڈاکٹر لبنیٰ خرم ڈار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔