یوم یکجہتی کشمیر ، پاراچنار میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد

1

پاراچنار،05 فروری(اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاراچنار میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر  گورنر کاٹیج سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ عرصہ دراز سے مظالم ہورہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

 مقررین نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کرے۔

 ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ریلی کے شرکاء نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کشمیریوں کی حمایت میں   نعرے درج تھے۔