اسلام آباد، 06 مارچ (اے پی پی ): اسلام آباد ویمن کرکٹ ٹیم نے یونیٹی ٹرافی جیت لی ہے ۔پشاور اور اسلام آباد کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد کی خواتین ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد پشاور کی ٹیم کو شکست دی۔
میچ کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز انٹرنیشنل نے علی رحمان ملک کی قیادت میں رحمان ملک فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا جسکا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ رحمٰن ملک فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی رحمان ملک نے تقریب کی اہمیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیٹی کپ خواتین کو بااختیار بنانے اور ہمارے لوگوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔