بغیر لائسنس اور نان کوالیفائیڈ فارمسٹ میڈیکل سٹورز کو فوری سربمہر کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

16

ملتان۔ 25 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس اور نان کوالیفائیڈ فارمسٹ میڈیکل سٹورز کو فوری سربمہر کیا جائے۔نشہ آور ادویات و انجکشن کی سپلائی میں ملوث مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ممنوعہ ادویات کی فروخت پرمتعددکمپنیوں اورسٹورزکو بھاری جرمانے وسزائیں دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

اجلاس میں ممنوعہ و زائد المعیاد ادویات کی فروخت کے کیسز بارے سماعت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنررضوان قدیرکےحکم پر 6کیسز کو ٹرائل کیلئے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا۔