بہاولنگر؛ وائڈ لائف پارک میں ایک ساتھ 600  پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح

27

بہاولنگر،21 مارچ( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی  میں ضلع بہاولنگر  میں موسم بہار کی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔اسی حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت نے وائڈ لائف پارک میں ایک ساتھ 600  پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور جس نے ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں درخت لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ڈویژنل فارسٹ افیسر چوہدری محمد افضل سی ای او ایجوکیشن  شاہدہ حفیظ نے بھی وائڈ لائف پارک  میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔