اسلام آباد،26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جنہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے یہاں ملاقات کی اور وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تاپی منصوبے پر کام کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے،تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے بہت اہم ہے، تاپی منصوبہ کی جلد تکمیل وجودہ حکومت کی ترجیح ہے ۔ ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ آئندہ ماہ پیرس میں ترکمانستان انرجی فورم کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ترکمانستان کے سفیر نے ڈاکٹر مصدق ملک کو فورم میں شرکت کی دعوت دی۔