جامعہ کوثر براۓ خواتین میں فن پاروں کی نمائش

25

اسلام آباد، مارچ 5، (اے پی پی): جامعہ کوثر برائے خواتین اسلام آباد میں طالبات کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سٹوڈنٹس کی فنون لطیفہ کے شعبے میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

ایرانی سفیر کی اہلیہ نے نمائش کا افتتاح کیا اور طالبات کے بنائے گئے فن پاروں کو سراہا۔ فن پاروں میں پینٹنگز، کیلیگرافی, ڈیکوریشن اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔