جدہ؛ ایشئین قونصل جنرلزکلب کے زیر اہتمام ثقافتی تقریب منعقد، روایتی کھانوں کے اسٹال لگائے گئے

1

جدہ ، 09 مارچ (اے پی پی ):ایشائی  ممالک کے قونصل جنرلز کی تنظیم  ایشئین قونصل جنرلزکلب  کے زیر اہتمام ایشائی ممالک کی ثقافت  کو ایک دوسرے سے متعارف کرانے کیلئے  ہفتہ کو  یہاں  تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام ایشائی ممالک نے اپنے روایتی کھانوں کے اسٹال لگائے جبکہ  چین، بنگلہ دیش، ملائیشیاء، انڈونیشیا ء،برونائی،فلپائین،برما اور پاکستان کی روائتی،  علاقائی  و قومی  موسیقی  اور رقص پیش کئے گئے  جسے مختلف سامعین نے پسند کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی  سعودی وزارت خارجہ کے ڈپٹی  ڈائیریکٹر جنرل  عدنان  اے  مراد جبکہ تقریب میں تمام ایشائی ممالک کے قونصل  جنرلز اور افسران موجود تھے۔ تقریب میں شریک  افراد   ایشائی ممالک کے کھانوں سے لطف اندوز بھی  ہوئے۔

واضح رہے کہ  قونصل  جنرل کلب کی سربراہی اسوقت  پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کے پاس ہے۔