بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف  اٹھا لیا

21

 

اسلام آباد،11مارچ  (اے پی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف  اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ   جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان سے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا۔

 حلف برداری  کی تقریب  پیر کو یہاں سادہ مگر پروقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان ، اٹارنی جنرل ، لا افسروں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب کی میزبانی رجسٹرار سپریم کورٹ نے کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے آفیسرز اور سٹاف  نے بھی تقریب میں شرکت کی۔