خانیوال،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر “نگہبان رمضان پیکج” حقداروں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کا آغاز

72

خانیوال, 02 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر “نگہبان رمضان پیکج” حقداروں تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ خانیوال نے  اقدامات کا آغاز کردیا۔ضلع میں 2 لاکھ 16 ہزار 765 نادار گھرانے “نگہبان رمضان پیکج”سے مستفید ہونگے۔انتظامیہ کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے نادار طبقہ کیلئے راشن بیگز کی تقسیم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ مستحق  گھرانوں کو 10 کلو آٹے کا تھیلا،2 کلو چینی، 2 کلو بیسن،2 کلو چاول اور 2 کلو گھی دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ” نگہبان رمضان پیکج”کے بیگز کی تیاری کا معائنہ کیا اور اشیاء کے پیکٹس کا وزن کرایا،کوالٹی چیک کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نادار افراد کی ویریفیکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔