خانیوال؛ ماہ رمضان سے قبل سبزی منڈیوں کی مانیٹرنگ کا آغاز

29

خانیوال،05 مارچ(اے  پی  پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان سے قبل سبزی منڈیوں کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے علی الصبح سبزی منڈی کا  دورہ  کرکے سبزیوں اور پھلوں کی بولیوں کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھ کہ شہریوں کو اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی سرکاری نرخ پر فراہم کروا رہے  ہیں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ،خود ساختہ مہنگائی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاروائی کررہے ہیں۔