خانیوال,ڈپٹی کمشنر  کا تیسرے دن منڈی کا دورہ

25

خانیوال,13مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے تیسرے دن بھی  منڈی کا دورہ کیا سبزیوں و پھلوں کے نرخ استحکام میں رکھنے کیلئے منڈیوں کی نگرانی جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر   کی نگرانی میں پیاز،کھجور کے سٹاک کی جانچ پڑتال کی گئی انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور گرانفروشی کی روک تھام کیلئے پالیسی بنالی ہے۔ڈپٹی کمشنر  نے   منڈی میں نرخ مقرر ہونے کے بعد پرائس  لسٹیں جلد مارکیٹ پہنچانے کی ہدایتبھی کی۔