خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد میں خواتین کی دستکاری نمائش

20

اسلام آباد،08 مارچ (اے پی پی): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خواتین کی دستکاری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد باصلاحیت خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔

 سیرینا ہوٹلز کے تعاون سے نومیڈ گیلری نے نمائش کا انعقاد کیا جس میں دستکاری، ٹیکسٹائل، زیورات اور منتخب آرٹ کی شاندار کولیکشن پیش کی گئی۔اس موقع پر مختلف شعبوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خواتین دستکاروں کے کام کو سراہا۔