خیرپور:ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کا کوٹڈیجی میں عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

0

خیرپور۔28مارچ(اے پی پی) ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کی جانب سے کوٹڈیجی میں عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 کھلی کچہری میں ایس ایس پی کے ساتھ ڈی ایس پی کوٹڈیجی صاحب ڈنو لانگاھ اور ایس یچ او کوٹڈیجی محمد سلیم دایوسمیت متعلقہ افسران، صحافی حضرات اور گرد و نواح کے علاقہ مکینوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

 ایس ایس پی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، عوامی مسائل فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہے، ضلع بھر میں عوام کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، عوام کے مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، میری آفس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، عوام کسی بھی وقت میرے دفتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

کھلی کچہری میں ایس ایس پی کو سائلین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں اور ان کہ فوری حل کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے۔

 ایس ایس پی نے کھلی کچہری میں شریک ہونے والوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔