خیرپور،07مارچ(اے پی پی)مہران انجینئرنگ کیمپس میں انجینئرنگ ٹیکنالاجی کے جدید رجحانات پر دوسری بین الااقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس کانفرنس کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا جبکہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جام شورو کے سابق وائیس چانسلر محمد اسلم عقیلی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اس کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر عرون بن سلیمان آف ملیشیا ، شہید بے نظیر بھٹو ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائیس چانسلر رسول بخش مہر بھی کانفرنس کے مہمانان خصوصی تھے۔اس کانفرنس میں جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کو پروان چڑھانے کے سلسلے میں اہم فیصلے کر لیے گئے انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کے جدید پہلوؤں کو مزید اجاگر کر کے اس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
سید قائم علی شاہ نے کہا جدید سائنسی ٹیکنالوجیز کانفرنس میں شریک ہوکر خوشی ہوئی شہید ذوالفقار علی بھٹو مہران انجینئرنگ کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے کی کوشش کروں گا، اپنے شہر کو ایجوکیشنل سٹی بنایا ہے پانچ سال کے اندر مزیدیونیورسٹیاں قائم کریں گے کیونکہ یہاں طلبہ نے بڑی محنت سے ڈرون اور ہواء جہاز بنائے۔