رحیم یار خان ،18مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نےشیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش اورمرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری اور ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی مرمت کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پیڈز کی سرجری، گائنی کے آپریشن تھیٹر میں جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورمرمت سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ سرجیکل ٹاؤر کے تعمیراتی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سرجیکل ٹاؤر کی تعمیر سے شیخ زید ہسپتال میں 450بیڈز کا مزید اضافہ ہو گا ،شیخ زید ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں سمیت مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل کی جا چکی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ ضلع میں صحت عامہ کی سہولیات میں اضافہ اور التواء کے شکار منصوبوں کی بروقت تکمیل کی جائے گی۔