خانیوال، 20 مارچ(اے پی پی):رمضان المبارک میں جہاں مساجد میں غیر معمولی رش بڑھ جاتا وہاں تسبیح، ٹوپی،جائے نماز، مذہبی کتب، عطریات،قرآن پاک، ڈیجیٹل قرآن پاک اور اجواء کھجور کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس حوالے سے ایک تاجر حافظ اکرام کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتیں نہیں بڑھاتے اورخریداری پر اپنے کسٹمرز کوخصوصی رعایت بھی دیتے ہیں۔