رکن قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب

25

اسلام آباد،20 مارچ(اے پی پی):رکن قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب ہوگئی ہیں۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں شہلا رضا نے کانگریس ممبران کیجانب سے اعتماد  کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے سیاست کا خاتمہ اور کھلاڑیوں پر توجہ میری پہلی ترجیح ہوگی۔

شہلا رضا نے کہا کہ میرا مشن ہاکی کی ترقی اور اس کا کھویا ہوا مقام واپس لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے گروپ سے کہتے ہیں کہ  وہ ہاکی تباہ کرنے کے بجائے اس کی  ترقی کا سوچیں۔ جنرل سیکرٹری اور مشیر کا کام ہے وہ اچھے لوگ لے کر آئیں اور میرا کام ہے کہ ان کو فیسیلیٹیٹ کروں۔