رینالہ خورد؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت اشیاء کی بھاری مقدار تلف،ایف آئی آر درج

0

رینالہ خورد، 15 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رینالہ خورد میں بڑی کارروائی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی آفس کے قریب گودام کی انسپکشن، 2 ہزار 500 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس، 771 کلو ٹیمپرڈ مٹیریل تلف کردیا گیا، 64 کلو ری فل سیرپ کی بوتلیں، 12 کلو خالی بوتلیں، 5 کلو پیکنگ مٹیریل اور دیگر مشینری ضبط کرلی گئی، گودام مالکان کیخلاف تھانہ رینالہ خورد میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

خوراک میں جعل سازی اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں،رینالہ خورد میں گودام کی انسپکشن کی گئی۔ تلف کی گئی اشیاء میں مختلف قسم کے فلیورز، کیمیکلز، پاؤڈر اور  مس برانڈڈ سیرپ شامل تھے۔ جعلی پیکنگ اور لیبلنگ مٹیریل سے ایکسپائری اجزاء کی ری فلنگ کی جارہی تھی۔ مضر صحت اجزاء سے بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات اور دیگر خوراک تیار کی جانی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کی بھاری مقدار تلف کردی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے معاشرے کیلیے ناسور ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خوراک میں جعل سازی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔