ملتان ، 06 مارچ(اے پی پی ):سرائیکی قدیمی ثقافت ہے، ملک بھر کی طرح ملتان ٹی ہاؤس میں سرائیکی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے، رنگا رنگ پروگرام میں سرائیکی جھومر اور ثقافت کو روشناس کرانے کے لیے مختلف قسم کے اسٹال لگائے گئےہیں۔
ٹی ہاؤس میں سجنے والی تقریب میں جشن کا سما رہا، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا، نیلی اجھرک میں رنگے خوبصورت نوجوانوں نے جھومر ڈال کر کمال کر دیا، سرائیکی کلچر ڈے خوشگوار احساس کا دن ہے، باہمی محبت اور پیار کا دن ہے۔
سرائیکی ثقافت ہزاروں سال قدیم ہے، یہ ملتانی ریاستی ثقافتوں کی امین ہے، سرائیکی کلچر ہر سال چھ مارچ کو بنایا جاتا ہے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد وسیب اور دھرتی سے جڑے رہنا ہے۔
سرائیکی کلچر ڈے کا جوش ولولہ ہر سال بڑھتا جا رہا ہے، یہ محبت کا دن ہے اور پیار کا دن ہے، سرائیکی کلچر ڈے باہمی محبت اور خلوص کا دن ہے، یہ پاکستان کی ثقافتی گلدستے کا مہکتا گلاب ہے۔