اسلام آباد،6مارچ (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان آرمی کو 33-46 پوائنٹس سے ہرا دیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری سرسبزنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کی سپر لیگ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔